پچھلے دن

قسم کلام: اسم ظرف زمان

معنی

١ - گزرا ہوا زمانہ، عہد رفتہ۔ (نور اللغات، 64:2) ٢ - سہ پہر، بعد از ظہر۔  جہاں شامیانے کھچے تھے وہاں ہوا پچھلے دن کو عجائب سماں      ( ١٨٩٣ء، صدق البیان، ٢٣٠ ) ٣ - روز قیامت، یوم الآخر۔ "ایک لوگ ہیں جو کہتے ہیں ہم یقین لائے اللہ پر اور پچھلے دن پر۔"      ( ١٨٦٠ء، فیض الکریم۔ ٩ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'پچھلے' اور اسم 'دن' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٠ء کو "ترجمہ قرآن مجید" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٣ - روز قیامت، یوم الآخر۔ "ایک لوگ ہیں جو کہتے ہیں ہم یقین لائے اللہ پر اور پچھلے دن پر۔"      ( ١٨٦٠ء، فیض الکریم۔ ٩ )

جنس: مذکر